بیکڈ چکن اینڈ رائس Baked Chicken and Rice Recipes


بیکڈ چکن اینڈ رائس Baked Chicken and Rice Recipes

بیکڈ چکن اینڈ رائس
اجزاء:
لارج چکن ڈرم اسٹکس: آٹھ عدد
اولیو آئل: ایک چمچہ
کینولا آئل: ایک چمچہ
پیاز:ایک عدد
گاجر: دوعدد (گول کاٹ لیں)
سیم: آٹھ عدد
مشروم:چھ عدد (گول کاٹ لیں)
شملہ مرچ: آدھا کپ (ابلی ہوئی)
بروکلی: آدھا کپ (گول کاٹ لیں)
مٹر یا کارن ،لوبیا: آدھا کپ (ابلے ہوئے)
پپیتا کچا: ایک انچ کا ٹکڑا (چوپ کر لیں)
ادرک،لہسن کا پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ
چاول: ڈیڑہ کپ (  نمک ڈال کرابال لیں)
ترکیب
:
اوون کو دوسو سینٹی گریڈ پر گرم کریں ایک روسٹڈ بڑے باؤل میں آئل ڈالیں اور کٹی ہوئی گاجریں اور پیاز ڈال کر مکس کریں اب تمام اشیا ادرک ، لہسن کا پیسٹ ، سبزیاں، مشروم وغیرہ باؤل میں مکس کریں پھر چاول ڈال کر چمچہ سے تمام اشیا کو مکس کریں کہ یہ سب یکجان ہو جائیں۔ مکس کرنے کے لیے کانٹا استعمال کریں تاکہ چاول ٹوٹے نہ اب اپر سے چکن ڈرم اسٹکس کی تہ لگائیں الیو آئل ڈالیں اور دس سے پانچ منٹ کے لیے بیک کریں اگر اشیا ابالی نہ ہو تو ساٹھ سے پچاس منٹ تک بیک کریں ۔ مزے دار ڈش تیار ہے۔

Comments

Popular Posts