Thursday, October 31, 2019

چکن کارن سوپ Chicken Corn Soup Recipes


چکن کارن سوپ Chicken Corn Soup Recipes

چکن کارن سوپ
اجزاء:
چکن :آدھا کلو
پیاز: ایک عدد
لہسن: پانچ جوے(پسا ہوا)
ادرک : آدھا کھانے کا چمچہ
سرکہ: ایک کھانے کا چمچہ
انڈے: دو عدد
مکئی کے دانے: ایک پیالی(پسے ہوئے)
کارن فلور: دو کھانے کے چمچے
سیاہ مرچ( پاؤڈر) : آدھا چائے کا چمچہ
چینی: ڈھائی چائے کے چمچے
کوکنگ آئل: دو کھانے کے چمچے
نمک: حسب ضرورت
ترکیب:

 ساس پین میں دس کپ پانی ڈالیں اس میں چکن کی بوٹیاں، پیاز ،لہسن ،ادرک اورنمک ڈال کر چکن کو ابالیں ہیاں تک کہ پانی چار کپ رہ جائے تو گوشت اور یخنی کو الگ الگ کر لیں اور گوشت کے ریشے بنا لیں۔ساس پین میں کوکنگ آئل ڈال کر مکئی کے دانے بھونیں پھر پانی ڈال کر کچھ دیر ان کو گلائیں دانے نرم پڑ جائیں تو یخنی، چینی، کالی مرچ اور گوشت کے ریشے ڈال کر دھیمی آنچ پر آدھا گھنٹہ تک پکائیں۔ کارن فلور کو ہلکا سا بھون کر شامل کر دیں۔ سوپ گاڑھا ہونے لگے تو انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر ملا دیں۔ مزے دار سوپ تیار ہے۔

Monday, October 28, 2019

Super Rice Recipesسپر رائس


 Super Rice Recipesسپر رائس

سپر رائس
اجزاء:
چاول : دو کپ
سویاسوس: ایک چائے کا چمچہ
چلی سوس: چوتھائی چائے کا چمچہ
تیل: ایک کپ
لہسن پیسٹ: آدھا چائے کا چمچہ
ٹماٹو کیچپ: آدھا کپ
چینی:ایک چائے کا چمچہ
نمک: حسب ضرورت
سرکہ: ایک چائے کا چمچہ
گاجر: دو عدد(چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
ہری پیاز: چوتھائی کپ
ہری مرچ: تین عدد(لمبائی میں کاٹ لیں)
ترکیب:
 چاولوں کو نمک اور سرکہ ڈال کر ابال لیں۔ ایک پین میں تیل ڈالیں گرم ہو تو لہسن پیسٹ ڈالیں۔ ہلکا بھون کر سویاسوس، چلی سوس، کیچپ، نمک، چینی ملا کر تھوڑا بھونیں۔ ساتھ ہی سبزیاں ملا کر فرائی کریں پھر چاول ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ہاٹ چکن جنجر کے ساتھ سرو کریں۔

Spring Fried Chicken Recipesاسپرنگ فرائیڈ چکن


Spring Fried Chicken Recipesاسپرنگ فرائیڈ چکن

اسپرنگ فرائیڈ چکن
اجزاء:
چکن: ایک کلو
نمک: آدھا چائے کا چمچہ
بیکنگ پاؤڈر: چٹکی بھر
اجینوموتو: آدھا چائے کا چمچہ
سفید مرچ: آدھا چائے کا چمچہ
سویاسوس: دو کھانے کے چمچے
سرکہ: چوتھائی کپ
ترکیب:
 چکن میں یہ تمام مسالے لگا کر رکھ دیں۔ چند گھنٹوں بعد ایک انڈے میں دو کھانے کے چمچے میدہ پھینٹ کر چٹکی نمک ڈال کر چکنپر یہ پیسٹ لگا کر کھلے تیل میں تل کر سرخ کر لیں۔

Sunday, October 27, 2019

Lemon Squash Recipesلیمن اسکوائش


  Lemon Squash Recipesلیمن اسکوائش

لیمن اسکوائش
اجزاء:
لیموں کا رس: دو کپ
چینی: ایک کلو گرام
فوڈ کلر: نصف چائے کا چمچہ
سوڈیم میٹابائی سلفائیٹ: نصف چائے کا چمچہ
پانی: دو کپ
ترکیب:
 سب سے پہلے ایک برتن میں پانی اور چینی ڈال کر چولہے پر رکھیں اور شیرہ تیار کر کے برتن کو آگ سے الگ کر لیں جب شیرہ ٹھنڈا ہونے لگے تو اس میں لیموں کا رس ڈال کر خوب اچھی طرح ملائیں پھر اس میں فوڈ کلر اورسوڈیم میٹابائی سلفائیٹ ڈال کر مکس کریں اور جب ٹھنڈا ہو جائے تو بوتلوں میں بھر لیں ۔ فرحت بخش لیمن اسکوائش سے لطف اندوز ہوئیں۔

مینگو اسکوائش Mango Squash Recipes


مینگو اسکوائش Mango Squash Recipes

 مینگو اسکوائش
 اجزاء:
آم کا رس: ایک لیٹر
چینی: ایک کلو گرام
پانی: تین کپ
فوڈ کلر: چوتھائی چائے کا چمچہ
پوتا شیم میٹابائی سلفائیٹ: نصف چائے کا چمچہ
ترکیب:

 ایک بر تن میں پانی اور چینی ڈال کر مکس کریں اور برتن کو چولہے پر رکھ دیں تاکہ چاشنی تیار ہوجائے اس دوران آم کا رس باریک  ململ کے کپڑے میں ڈال کر پوٹلی بنا کر چھان لیں آم کے اس رس کو چاشنی میں ملائیں ساتھ ہی فوڈکلر اور پوٹاشیم میٹابائی سلفائیٹ ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کریں اور ٹھنڈاہونے کے لیے رکھ دیں اس کے بعد شیشے کی بوتلوں میں بھر کر محفوظ کرلیں اور بوقت ضرورت استعمال کریں۔

Saturday, October 26, 2019

Falsa Squash Recipes فالسہ اسکوائش


  Falsa Squash Recipes فالسہ اسکوائش

فالسہ اسکوائش
اجزاء:
فالسے: دو کپ
پوٹاشیم میٹابائی سلفائیٹ: چوتھائی چائے کا چمچہ
چینی: چار کپ
پانی: دو کپ
ترکیب:
 سب سے پہلے چینی اور پانی ملا کر اس کا شیرہ تیار کریں اس کے بعد فالسوں کا رس نکالیں اور تھوڑی دیر تک آگ پر پکانے کے بعد شیرے میں خوب اچھی طرح مکس کر دیں ساتھ ہی اس میں پوٹاشیم میٹابائی سلفائیٹ بھی ملا دیں ٹھنڈا ہونے پر شیشے کی صاف بوتلوں میں بھر کر رکھ لیں۔

Orange Squash Recipes اورنج اسکوائش


 Orange Squash Recipes اورنج اسکوائش

اورنج اسکوائش
اجزاء:
چینی: ۵۰۰ گرام
میٹھا اورنج کلر: چوتھائی چائے کا چمچ
مالٹے کا جوس: دو کپ
پوٹاشیم میٹا بائی سلفائیٹ: ایک چٹکی
پانی: آدھا کپ
لیموں کاست : ایک چمچہ
ترکیب:
 ایک برتن میں چینی اور پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں اور شیرہ تیار کر کے آگ سے الگ کرکے رکھ دیں اس کے بعد اس میں مالٹے کا جوس ، لیموں کاست، پوٹاشیم میٹابائی سلفائیٹ اور میٹھا اورنج کلر ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کریں جب یہ اسکوائش ٹھنڈا ہو جائے تو شیشے کی صاف بوتل میں بھر کر محفوظ کر لیں اور بوقت ضرورت استعمال میں لائیں۔

یوگرٹ مٹن Yogurt Mutton Recipes


 یوگرٹ مٹن Yogurt Mutton Recipes

یوگرٹ مٹن
اجزاء:
بکرے کا گوشت (دھولیں) : ایک کلو
دہی: ایک پاؤ
پیاز(باریک کاٹ لیں): دو عدد
ادرک ،لہسن پیسٹ: دو کھانے کے چمچے
ہری مرچ (درمیانی سائز کی): آدھا کپ
نمک: حسب ضرورت
گرم مسالاپاؤڈر: ایک چائے کا چمچہ
تیل : آدھا کپ
ترکیب:
دیگچی میں تیل گرم کریں۔ اس میں پیاز ڈال کر گولڈن ہونے تک تلیں۔ گوشت، نمک اور ادرک ،لہسن پیسٹ ڈال دیں۔ دو منٹ تک بھون کر تقریبا چار گلاس پانی گوشت میں ڈال کر گلنے کے لیے چھوڑ دیں۔(اگر پانی خشک ہو جائے اورگوشت نہ گلے تو تھوڑا پانی اور ڈال دیں) آدھی ہری مرچیں گرائینڈر میں پیس لیں۔ جب گوشت گل جائے تو دہی پھینٹ کر اس میں ملا دیں اور ساتھ ہی پسی ہوئی ہری مرچیں بھی ملا دیں۔جب دہی کا پانی بھی خشک ہو جائے تو باقی کی ثابت ہری مرچوں کو درمیان میں کٹ لگا کر گوشت میں ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر مزید دس منٹ تک پکائیں۔ جب تیل اپر آ جائے تو گرم مسالا ڈال دیں۔ نان اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

Friday, October 25, 2019

Chinese Murgh Musallam Recipesمرغ مسلم چائنیز


  Chinese Murgh Musallam Recipesمرغ مسلم چائنیز

مرغ مسلم چائنیز
اجزاء:
مرغی ثابت : ایک کلو
سویا سوس: دو بڑے چمچے
گاڑھی یخنی: دو بڑے چمچے
پیاز : ایک عدد بڑا
سرکہ : دو چھوٹے چمچے
لہسن : آدھا چھوٹا چائے کا چمچ
چلی آئل: ایک چھوٹا چمچہ
کالی مرچ : حسب ذائقہ
نمک: حسب ذائقہ
آئل : فرائی کے لیے
ترکیب
:
صاف شدہ چکن کو لمبے کٹ لگا کر سویا سوس اور سرکہ لگائیں اور پڑا رہنے دیں کہ وہ اس میں جذب ہو جائے کڑاہی میں آئل گرم کریں چکن اس میں ڈال دیں اور اتنا فرائی کریں کہ رنگت بادامی ہو جائے اسے ڈش میں نکال لیں۔ اب فرائی پین میں ایک چمچہ گھی ڈال کر پیاز اور لہسن کو بادامی کرلیں پھر یخنی، کالی مرچ ،نمک اورچلی آئل ڈالیں۔ پکنے دیں ذرا گاڑھا ہونے پر اتار کر فرائیڈ چکن پر ڈال کر پیش کریں۔

بیکڈ چکن اینڈ رائس Baked Chicken and Rice Recipes


بیکڈ چکن اینڈ رائس Baked Chicken and Rice Recipes

بیکڈ چکن اینڈ رائس
اجزاء:
لارج چکن ڈرم اسٹکس: آٹھ عدد
اولیو آئل: ایک چمچہ
کینولا آئل: ایک چمچہ
پیاز:ایک عدد
گاجر: دوعدد (گول کاٹ لیں)
سیم: آٹھ عدد
مشروم:چھ عدد (گول کاٹ لیں)
شملہ مرچ: آدھا کپ (ابلی ہوئی)
بروکلی: آدھا کپ (گول کاٹ لیں)
مٹر یا کارن ،لوبیا: آدھا کپ (ابلے ہوئے)
پپیتا کچا: ایک انچ کا ٹکڑا (چوپ کر لیں)
ادرک،لہسن کا پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ
چاول: ڈیڑہ کپ (  نمک ڈال کرابال لیں)
ترکیب
:
اوون کو دوسو سینٹی گریڈ پر گرم کریں ایک روسٹڈ بڑے باؤل میں آئل ڈالیں اور کٹی ہوئی گاجریں اور پیاز ڈال کر مکس کریں اب تمام اشیا ادرک ، لہسن کا پیسٹ ، سبزیاں، مشروم وغیرہ باؤل میں مکس کریں پھر چاول ڈال کر چمچہ سے تمام اشیا کو مکس کریں کہ یہ سب یکجان ہو جائیں۔ مکس کرنے کے لیے کانٹا استعمال کریں تاکہ چاول ٹوٹے نہ اب اپر سے چکن ڈرم اسٹکس کی تہ لگائیں الیو آئل ڈالیں اور دس سے پانچ منٹ کے لیے بیک کریں اگر اشیا ابالی نہ ہو تو ساٹھ سے پچاس منٹ تک بیک کریں ۔ مزے دار ڈش تیار ہے۔

چکن ڈرم اسٹک Chicken Drumstick Recipes


 چکن ڈرم اسٹک Chicken Drumstick Recipes

چکن ڈرم اسٹک
اجزاء:
ڈرم اسٹک : چار عدد
سفید سرکہ: دو چائے کے چمچ
کارن فلور: ایک کھانے کا چمچ
 سفید مرچ: ایک چائے کاچمچ
نمک : حسب ضرورت
اجینوموتو: تین چوتھائی چائے کا چمچ
میدہ: دو چھوٹے
انڈے: دو عدد
آئل: فرائی کے لیے
ترکیب:
 مرغی کی ٹانگوں سے گوشت پنجوںکی طرف سے اتار لیں اب کانٹے سے گود کر اس پر سفید سرکہ اور کارن فلور لگائیں اور بیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اب انڈے پھینٹ کران میں نمک ، اجینوموتو ، سفید مرچ اور میدہ ڈال کر مکس کریں اور یہ پیسٹ مرغی کی ٹانگوں پر لگا کر چار پانچ گھنٹے کے لیے رکھ دیں  بعد ازاں فرائی کر کے پیش کریں۔

براؤن رائس ود چکن Brown Rice with Chicken Recipes


براؤن رائس ود چکن Brown Rice with Chicken Recipes

براؤن رائس ود چکن
اجزاء:
چکن :آدھا کلو (بون لیس)
چاول: آدھا کلو
سفید چنے: آدھا کلو(ابال لیں)
پیاز: ایک عدد (درمیانی سائز)
نمک: حسب ضرورت
پسا ہوا گرم مسالا: آدھا چائے کا چمچ
سویا سوس: دو کھانے کے چمچ
چلی سوس: دو کھانے کے چمچ
چکن یخنی: تین کپ
لہسن،ادرک کا پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ
تیل: آدھا کپ
ترکیب
:
چکن کو لہسن ، ادرک لگا کر پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں پھر سویا سوس اور چلی سوس ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں اور دھیمی آنچ پر تل لیں چکن تیار ہے۔ چاولوں کو صاف کر کے آدھے گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔ دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال کر براؤن کریں۔ نمک، پسا گرم مسالا ، سویاسوس، چلی سوس، یخنی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ ابال آنے پر چاول اور ابلے ہوئے چنے ایک ساتھ شامل کر دیں۔چاول پکنے کے دوران آنچ درمیانی رکھیں پانی خشک ہونے لگے تو آنچ دھیمی کر کے دم پر رکھ دیں۔چاول ڈش میں نکالیے اور چکن کے ٹکڑے رکھ کر سجائیں۔ مزے دار چاول تیار ہیں۔

فروٹ کریم ڈیلائٹ Fruit Cream Delight Recipes

 فروٹ کریم ڈیلائٹ Fruit Cream Delight Recipes

فروٹ کریم ڈیلائٹ
اجزاء:
دودھ: آدھا کلو
چینی:  آدھا کپ
کارن فلور: کھانے کے دو چمچے
کریم: آدھا کپ
خربوزہ(سلائس کاٹ لیں): ایک عدد
انار دانے الگ کر لیں: آدھا کپ
سیب( سلائس کاٹ لیں): دو عدد
ترکیب:
دودھ ایک پین میں گرم کریں۔ اب چینی ڈال دیں۔ پھر کارن فلور تھوڑے دودھ میں مکس کر کے گرم دودھ میں ڈال دیں اور گاڑھا ہونے پر چولہا بند کر دیں۔اب ڈش میں کارن فلور کا آمیزہ ڈالیں اور اس پر خربوزے اور سیب کے سلائس لگا دیں۔ اس پر کریم ڈالیں۔ انار دانے ڈال کر ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔

Thursday, October 24, 2019

دیگی بریانی Degi Biryani Recipes

دیگی بریانی
دیگی بریانی Degi Biryani Recipes


اجزاء:
:چکن: ایک کلو
چاول: آدھا کلو
تیل: ایک کپ
لہسن، ادرک پیسٹ: چائے کے دو چمچے
پیاز: دو عدد
لونگیں: تین عدد
کالی مرچ : آٹھ عدد
چھوٹی الائچی: چار عدد
بادیان کا پھول: ایک عدد
دارچینی: ایک ٹکڑا
دہی : ایک کپ
زعفران : چند ریشے
نمک: حسب ضرورت
لہسن کی ایک پوتھی: جوئے الگ کر کے چھیل لیں
ادرک :ایک انچ کا ٹکڑا
 ترکیب:
 چکن کو صاف کر کے اس میں لہسن کے جوے اور ادرک کا ٹکڑا ، کالی مرچ، چھوٹی الائچی، بادیان کا پھول، نمک اور تھوڑا پانی ڈال کر گلا لیں۔ چاول صاف کر کے بیس منٹ تک بھگو دیں۔ اس کے بعد اس میں نمک لونگیں ، دار چینی ڈال کر ایک کنی رکھ کر ابال لیں۔ سوس پین میں آدھا کپ تیل گرم کریں۔ اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں۔ لہسن ،ادرک کا پیسٹ ڈالیں۔ اس کے بعد چاول کی تہ بچھا دی۔اس پر گوشت اور دہی پھینٹ کر ڈالیں۔ دم پہ رکھ دیں ، جب دم آجائے تو باقی تیل گرم کر کے ڈالیں اور مزید دس منٹ تک دم پر رکھیں۔ اور رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

Monday, October 21, 2019

urdu quotes - جو انسان بہت لڑنے کے بعد بھی آپکو

urdu quotes - جو انسان بہت لڑنے کے بعد بھی آپکو
جو انسان بہت لڑنے کے بعد بھی آپکو
منانے کا ہنر رکھتا ہو تو سمجھ
لینا کے وہ اپسے بے پناہ محبت کرتا ہے  

Urdu quotes - نصیحت کیجئے مگر شرمندہ نہ کیجئے

Urdu quotes - نصیحت کیجئے مگر شرمندہ نہ کیجئے
نصیحت کیجئے مگر شرمندہ نہ کیجئے _ مقصد دستک دینا ہوتا ہے دروازہ توڑنا نہیں

Urdu quotes - موت کو یاد رکھنانفس کی تمام بیماریوں کا علاج ہے

Urdu quotes - موت کو یاد رکھنانفس کی تمام بیماریوں کا علاج ہے

موت کو یاد رکھنانفس کی تمام بیماریوں کا علاج ہے

Wednesday, October 16, 2019

اومالی Omali Recipes

اومالی Omali Recipes
اومالی
اجزاء:
کروسن بریڈ: تین عدد
دودھ : آدھا لیٹر
چینی: ایک کپ 
ونیلا ایسنس: دو قطرے
کھویا: پچاس گرام
پستہ : تیس گرام
بادام: تیس گرام
کشمش: تیس گرام
ملک کریم: حسب ضرورت
ترکیب:
کروسن بریڈ کو درمیانے سائز کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔دوسری طرف دودھ میں چینی اور کھویا شامل کر کے ابال لیں۔ اس دوران آہستہ آہستہ چمچ چلاتی رہیں اور ساتھ ہی ونیلا اسنس بھی شامل کر دیں۔ اب یہ آمیزہ کروسن بریڈ کے اوپر ڈال کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں، پھر اسے کدوکش کئے ہوئے بادام، کشمش اور پستہ سے سجایئں۔ گارنش کے لئے ملک کریم بھی استعمال کریں۔

مٹن جوائنٹ Mutton Joint Recipes

مٹن جوائنٹ  Mutton Joint Recipes
مٹن جوائنٹ
اجزاء: 
مٹن جوائنٹ: ایک کلو
تیل: ایک کپ
مکھن: کپ
فریش کریم: دو کھانے کے چمچ
بازاری کریم : تین کھانےکے چمچ
کوکونٹ پاؤڈر:ایک کھانے کا چمچ
دہی: ایک کپ
پیاز: ایک پاؤ
ہری مرچ: چار عدد
کٹا ہوا پودینہ: ایک کھنے کا چمچ
زیرہ: ایک چائے کا چمچ
ہلدی:آدھا چائے کا چمچ
پانی:حسب ضروت
ترکیب:
مٹن جوائنٹ دھونے کے بعد ایک بڑے دیگچے میں اتنا پانی ڈالیں کہ اس میں جوائنٹ ڈوب جائیں، ساتھ ہی اس میں دہی شامل کر کے تقریبا پون گھنٹہ تک پکائیں تاکہ پانی خشک ہو جائے۔ اب اس میں تیل ،نمک ،ہری مرچیں ،ہلدی ،کوکونٹ پاؤڈر ،زیرہ اور مکھن شامل کر کے خوب بھونیں کہ تیل اوپر آجائے اور آخر میں بازاری اور فریش کریم شامل کر کے اسے چولہے سے ہٹا لیں۔اور گرما گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔

کوکٹیل سمودی Cocktail Smodie Recipes

کوکٹیل سمودی

کوکٹیل سمودی Cocktail Smodie Recipes
 اجزاء:                                                                                                  

کیلا: دو عدد
ڈارک چاکلیٹ:چار چمچ
کوکونٹ:آدھا کپ
ونیلا آلمنڈ ملک:ایک کپ
بادام کا تیل:ایک چمچ
برف : حسب ضرورت
ترکیب:
 سب سے پہلے کیلے کے چھلکے اتار لیں اور کیلے اور ڈارک چاکلیٹ کو بلینڈ کر لیں پھر ساتھ ہی کوکونٹ ، بادام ،ونیلا آلمنڈ ملک اور بادام کا تیل ڈال کر خوب بلینڈ کریں اور اس میں برف ڈال کر گرائنڈ کریں۔ ٹھنڈی ٹھنڈی سمودی سرو کریں۔

چاکلیٹ شیک Chocolate Sake Recipes

چاکلیٹ شیک Chocolate Sake Recipes
چاکلیٹ شیک
اجزاء:
ٹھنڈا دودھ : ایک کپ
چاکلیٹ سیرپ: چار کھانے کے چمچے
کاسٹر شوگر: تین کھانے کے چمچے
چاکلیٹ آئس کریم: اسکوپ
آئس کیوب : ایک کپ
ترکیب:
        تمام اجزاء کو جوسر بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں جب گاڑھا ہو جائے تو گلاس میں انڈیل کر سرو کریں۔

Tuesday, October 15, 2019

کومبو آف چکن اینڈ موزریلا Combo of Chicken and Mozarella Recipes

کومبو آف چکن اینڈ موزریلا Combo of Chicken and Mozarella Recipes



کومبو آف چکن اینڈ موزریلا
اجزاء:
گوشت کے ٹکڑے: ۹۰ گرام
نمک :حسب ضرورت
کالی مرچ : ایک چٹکی
کٹی ہوئی سرخ مرچ:ایک چٹکی
مسٹرڈ پیسٹ: ایک چٹکی
پھینٹے ہوئے انڈے: ایک اونس
موزریلا سٹکس: ۶۰ گرام
میدہ :ڈیڑھ چائے کا چمچ
بریڈ کرمبز: حسب ضرورت
تیل :حسب ضرورت
سویٹ چلی سوس:ڈیڑھ چائے کا چمچ
ترکیب:
           چکن کے ٹکڑوں اور موزریلا سٹکس میں میدہ ، انڈے ،اور بریڈ کرمبز کے علاوہ باقی تمام اجزاء
مکس کر کے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد چکن کے ٹکڑوں کو انڈے میں ڈبونے کے بعد ان پر میدہ اور بریڈ کرمبز لگائیں اور گرم تیل میں گوشت کے ٹکڑے اورموزریلا سٹکس کو گولڈن ہونے تک الگ الگ فرائی کر لیں اور اسے سویٹ چلی سوس کے ساتھ پیش کریں۔

پین سیئرڈ ریڈ سنیپرPan Seared Red Snapper,Recipes

پین سیئرڈ ریڈ سنیپرPan Seared Red Snapper,Recipes
پین سیئرڈ ریڈ سنیپر
اجزاء:
مچھلی(ریڈ سنیپر): تین ٹکڑے
نمک:حسب ضرورت
کالی مرچ : ایک چٹکی
لیموں: آدھا 
ترگن کے خوشبودار پتے: حسب ضرورت
بند گوبھی: آدھا کپ
لال شملہ مرچ: آدھا چائے کا چمچ
پیاز: چند ٹکڑے
سویٹ کارن: ایک کھانے کا چمچ
کٹا ہوا لہسن: آدھا چائے کا چمچ
کدوکش کی ہوئی موزریلا: ایک چائے کا چمچ
پارسلے:حسب ضرورت
زیتون کا تیل: ایک چائے کا چمچ
فرائی کے لئے تیل:حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے مچھلی پر تیل اور میدے کے علاوہ تمام مصالحہ جات لگا کر پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد گرل پین کو اچھی طرح گرم کرنے بعد مچھلی کو میدے میں الٹ پلٹ کر گرم پین میں اتنا پکائیں کہ مچھلی نرم ہو جائے اور اطراف سے گولڈن بھی ہو جائے۔اب اسی پین میں زیتون کے تیل میں کٹی لہسن کو چند سیکنڈ کے لئے سوتے کرنے کے بعد کَٹی ہوئی سبزیاں بھی ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کر لیں۔اب ایک پلیٹ میں سوتے کی ہوئی سبزیاں نکال کر گرل کی ہوئی مچھلی رکھ دیں۔اس کے بعد سویٹ کارن اور موزریلا چیز چھڑک کر اوون میں تب تک پکائیں جب تک چیز پگھل کر گولڈن نہ ہو جائے۔آخر میں پارسلے چھڑک کر مزیدار پین سیئرڈ ریڈ سنیپر سے لطف اٹھائیں۔کوٹنگ کے لئے میدہ:حسب ضرورت

منٹ مارگریٹا Mint Margarita , Recipes

منٹ مارگریٹا Mint Margarita , Recipes

منٹ مارگریٹا
:اجزاء
پودینے کے پتے: آدھا کپ
گورمے لیمن اپ: ایک بڑا کپ
شوگر سیرپ: ایک چائے کا چمچ
برف کے ٹکڑے: حسب ضرورت
لیموں کا سلائس: سجاوٹ کے لئے
:ترکیب
تمام اجزاء کو جوسر بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں جب مشروب گاڑھا ہو جائے تو گلاس میں انڈیل کر لیموں سے گارنش کر لیں۔

Monday, October 14, 2019

مٹن توا چانپ مصالحہ Mutton Tawa Champ Masala Recipes

مٹن توا چانپ مصالحہ
مٹن توا چانپ مصالحہ Mutton Tawa Champ Masala Recipes

اجزاء:
چانپ: چارعدد
پیاز: تین بڑے سائز کے
ٹماٹر: ایک پاؤ
ادرک،لہسن کا پیسٹ: دو چائے کے چمچ
دہی:ایک کپ
مکھن:دو کپ
سرخ مرچ پاؤڈر:ڈیڑھ چائے کا چمچ
کریم: دو کھانے کے چمچ
کٹی ہوئی ہری مرچ:دو کھانے کے چمچ
سوکھا دھنیا:ایک چائے کا چمچ
زیرہ: ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی:ایک چائے کا چمچ
کچری مصالحہ: ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
سب سے پہلے چانپوں کو دھو کر صاف کر لیں اور کچری مصالحہ لگا کر رکھ دیں۔ دوسری طرف مکھن میں تمام مصالحہ جات شامل کر کے بھون لیں۔ جب گریوی تیار ہو جائے تو اس میں چانپیں ڈال کر بیس سے پچیس منٹ تک بھونیں۔ جب گوشت کی مہک ختم ہو جائے تو پانچ منٹ تک دم پر لگا دیں۔ چپاتیوں کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

مٹن پلاؤ Mutton Pulao Recipe

مٹن پلاؤ Mutton Pulao Recipe
مٹن پلاؤ
:اجزاء
سیلا چاول: ایک کلو
مٹن : ایک کلو 
تیل:ایک بڑا کپ
پیاز :ایک پاؤ
ٹماٹر: ایک پاؤ
ادرک،لہسن کا پیسٹ  :چار کھانے کے چمچ
سبز مرچ: ایک پاؤ
ثابت گرم مصالہ: حسب ضرورت
زیرہ: ایک چائے کا چمچ
نمک: حسب ضرورت
:ترکیب
سب سے پہلے سیلا چاول صاف کر کے تقریبا تین گھنٹے تک بھگودیں   مٹن دھو کر یخنی بنا لیں۔اس کے بعد گرم تیل میں ادرک لہسن   
پیسٹ سنہرا ہونے تک فرائی کریںسوتے کر کے نکال دیں،پھر
        پیاز سنہرا ہونے تک فرائی کریں
۔اس کے بعد تمام مصالحہ جات اس میں شامل کر دیں اور کچھ دیر بھوننے کے
 بعد  گوشت کی یخنی میں ڈال دیں۔جب دو یا تین جوش آجائیں تو گوشت ڈال دیں، پھر
کچھ دیر کے بعد چاول بھی شامل کر دیں اور درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔اس کے بعد بیس منٹ تک دم لگا دیں۔  خوش ذائقہ مٹن پلاؤ تیار ہے۔

Sunday, October 13, 2019

Good Night quotes. Good Night Sweet Dreams

Good Night quotes. Good Night  Sweet Dreams
Good Night  Sweet Dreams

مٹن گولہ کبابMutton Gola Kabaab

 مٹن گولہ کباب

 مٹن گولہ کبابMutton Gola Kabaab
:اجزا
مٹن قیمہ:ایک کلو
نمک: حسب ضرورت
سرخ مرچ :ایک  کھانےکا چمچ
گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ
ہلدی: آدھا کھا نے کا چمچ
کٹی ہوئی سرخ مرچ:ایک چائے کا چمچ
اجوائن:ایک چٹکی
زیرہ: آدھا کھانے کا چمچ
زردہ رنگ: ایک چٹکی
سبز مرچ: تین سے چار عدد
لہسن، ادرک پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ
گھی: ایک کپ
مکھن: ایک کپ
سوکھا دھنیا: آادھا چائے کا چمچ
ترکیب:
         قیمہ دھو کر صاف کر لیں اور تمام مصالحہ جات قیمے میں ملا کر چوپر میں چوپ کر لیں۔ اس کے بعد قیمے کو سیخوں میں پرو کر گولہ کباب کی شکل دے دیں دس سے بارہ منٹ
تک گرل کر لیں۔ لذیذ مٹن کباب کا لطف کیچپ کے ساتھ اٹھائیں۔

Good Morning quote - Good Morning Have a Nice Day

Good Morning quote - Good Morning Have a Nice Day
Good Morning Have a Nice Day

چکن وائٹ کڑاہی

چکن وائٹ کڑاہی

:اجزا
چکن بون لیس(جو لین کٹ):۵۰۰ گرام
آئل پکانے کے لیے:چارکھانے کے چمچ
پیاز چوپ:آدھاپیاز   
لہسن چوپ:ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ چوپ کی ہوئی:ایک کھانے کا چمچ 
ثابت زیرہ:آدھا چائے کا چمچ
نمک :حسب ذائقہ
بھونا ہوا دھنیا پسا ہوا:آدھا چائےکا چمچ
بھونا ہوا زیرہ پسا ہوا:آدھاچائے کاچمچ
سفید مرچ پسی ہوئی:ایک چائے کا چمچ
دہی:آدھا کپ
کریم:دو کھانے کے چمچ
بادام اور پستہ پسا ہوا:ڈیڑھ کھانے کے چمچ
دودھ:آدھا کپ
ہرا دھنیا:گارنش کےلیے
مکھن:ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اس میں پیاز ڈال کر ہلکا سا پکائیں۔ اب اس میں لہسن ،ہری مرچ اور ثابت زیرہ ڈال کر ہلکا سا پکالیں۔پھر اس میں چکن ڈال کر دو تین منٹ تک پکائیں۔اب اس میں نمک ،بھونا ہوا دھنیا پسا ہوا ،بھونا ہوا زیرہ پسا ہوا ،سفید مرچ پسی ہوئی ،دہی ،کریم ،بادام اور پستہ پسا ہوا ، اور دودھ کر ڈال کے پانچ منٹ دم دیں۔ اب مکھن ڈال دیں اور دھنیے کو گارنش کے لیے استعمال کریں۔آ چپاتیوں کے ساتھ سرو کریں۔

4 Gears Electric Knife Sharpener Review: Say Goodbye to Dull Knives

 Why a Dull Knife is Ruining Your Cooking (And How to Fix It Fast) If you spend more time struggling to chop vegetables or slicing through m...