چکن وائٹ کڑاہی
چکن وائٹ کڑاہی
:اجزا
چکن بون لیس(جو لین کٹ):۵۰۰ گرام
آئل پکانے کے لیے:چارکھانے کے چمچ
پیاز چوپ:آدھاپیاز
لہسن چوپ:ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ چوپ کی ہوئی:ایک کھانے کا چمچ
ثابت زیرہ:آدھا چائے کا چمچ
نمک :حسب ذائقہ
بھونا ہوا دھنیا پسا ہوا:آدھا چائےکا چمچ
بھونا ہوا زیرہ پسا ہوا:آدھاچائے کاچمچ
سفید مرچ پسی ہوئی:ایک چائے کا چمچ
دہی:آدھا کپ
کریم:دو کھانے کے چمچ
بادام اور پستہ پسا ہوا:ڈیڑھ کھانے کے چمچ
دودھ:آدھا کپ
ہرا دھنیا:گارنش کےلیے
مکھن:ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اس میں پیاز ڈال کر ہلکا سا پکائیں۔ اب اس میں لہسن ،ہری مرچ اور ثابت زیرہ ڈال کر ہلکا سا پکالیں۔پھر اس میں چکن ڈال کر دو تین منٹ تک پکائیں۔اب اس میں نمک ،بھونا ہوا دھنیا پسا ہوا ،بھونا ہوا زیرہ پسا ہوا ،سفید مرچ پسی ہوئی ،دہی ،کریم ،بادام اور پستہ پسا ہوا ، اور دودھ کر ڈال کے پانچ منٹ دم دیں۔ اب مکھن ڈال دیں اور دھنیے کو گارنش کے لیے استعمال کریں۔آ چپاتیوں کے ساتھ سرو کریں۔
Comments
Post a Comment