براؤن رائس ود چکن Brown Rice with Chicken Recipes


براؤن رائس ود چکن Brown Rice with Chicken Recipes

براؤن رائس ود چکن
اجزاء:
چکن :آدھا کلو (بون لیس)
چاول: آدھا کلو
سفید چنے: آدھا کلو(ابال لیں)
پیاز: ایک عدد (درمیانی سائز)
نمک: حسب ضرورت
پسا ہوا گرم مسالا: آدھا چائے کا چمچ
سویا سوس: دو کھانے کے چمچ
چلی سوس: دو کھانے کے چمچ
چکن یخنی: تین کپ
لہسن،ادرک کا پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ
تیل: آدھا کپ
ترکیب
:
چکن کو لہسن ، ادرک لگا کر پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں پھر سویا سوس اور چلی سوس ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں اور دھیمی آنچ پر تل لیں چکن تیار ہے۔ چاولوں کو صاف کر کے آدھے گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔ دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال کر براؤن کریں۔ نمک، پسا گرم مسالا ، سویاسوس، چلی سوس، یخنی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ ابال آنے پر چاول اور ابلے ہوئے چنے ایک ساتھ شامل کر دیں۔چاول پکنے کے دوران آنچ درمیانی رکھیں پانی خشک ہونے لگے تو آنچ دھیمی کر کے دم پر رکھ دیں۔چاول ڈش میں نکالیے اور چکن کے ٹکڑے رکھ کر سجائیں۔ مزے دار چاول تیار ہیں۔

Comments

Popular Posts