چکن کارن سوپ Chicken Corn Soup Recipes
چکن کارن سوپ
اجزاء:
چکن :آدھا کلو
پیاز: ایک عدد
لہسن: پانچ جوے(پسا ہوا)
ادرک : آدھا کھانے کا چمچہ
سرکہ: ایک کھانے کا چمچہ
انڈے: دو عدد
مکئی کے دانے: ایک پیالی(پسے ہوئے)
کارن فلور: دو کھانے کے چمچے
سیاہ مرچ( پاؤڈر) : آدھا چائے کا چمچہ
چینی: ڈھائی چائے کے چمچے
کوکنگ آئل: دو کھانے کے چمچے
نمک: حسب ضرورت
ترکیب:
ساس پین میں دس کپ پانی ڈالیں اس میں چکن کی بوٹیاں، پیاز ،لہسن ،ادرک اورنمک ڈال کر چکن کو ابالیں ہیاں تک کہ پانی چار کپ رہ جائے تو گوشت اور یخنی کو الگ الگ کر لیں اور گوشت کے ریشے بنا لیں۔ساس پین میں کوکنگ آئل ڈال کر مکئی کے دانے بھونیں پھر پانی ڈال کر کچھ دیر ان کو گلائیں دانے نرم پڑ جائیں تو یخنی، چینی، کالی مرچ اور گوشت کے ریشے ڈال کر دھیمی آنچ پر آدھا گھنٹہ تک پکائیں۔ کارن فلور کو ہلکا سا بھون کر شامل کر دیں۔ سوپ گاڑھا ہونے لگے تو انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر ملا دیں۔ مزے دار سوپ تیار ہے۔
Comments
Post a Comment