Chinese Murgh Musallam Recipesمرغ مسلم چائنیز


  Chinese Murgh Musallam Recipesمرغ مسلم چائنیز

مرغ مسلم چائنیز
اجزاء:
مرغی ثابت : ایک کلو
سویا سوس: دو بڑے چمچے
گاڑھی یخنی: دو بڑے چمچے
پیاز : ایک عدد بڑا
سرکہ : دو چھوٹے چمچے
لہسن : آدھا چھوٹا چائے کا چمچ
چلی آئل: ایک چھوٹا چمچہ
کالی مرچ : حسب ذائقہ
نمک: حسب ذائقہ
آئل : فرائی کے لیے
ترکیب
:
صاف شدہ چکن کو لمبے کٹ لگا کر سویا سوس اور سرکہ لگائیں اور پڑا رہنے دیں کہ وہ اس میں جذب ہو جائے کڑاہی میں آئل گرم کریں چکن اس میں ڈال دیں اور اتنا فرائی کریں کہ رنگت بادامی ہو جائے اسے ڈش میں نکال لیں۔ اب فرائی پین میں ایک چمچہ گھی ڈال کر پیاز اور لہسن کو بادامی کرلیں پھر یخنی، کالی مرچ ،نمک اورچلی آئل ڈالیں۔ پکنے دیں ذرا گاڑھا ہونے پر اتار کر فرائیڈ چکن پر ڈال کر پیش کریں۔

Comments

Popular Posts