دیگی بریانی Degi Biryani Recipes

دیگی بریانی
دیگی بریانی Degi Biryani Recipes


اجزاء:
:چکن: ایک کلو
چاول: آدھا کلو
تیل: ایک کپ
لہسن، ادرک پیسٹ: چائے کے دو چمچے
پیاز: دو عدد
لونگیں: تین عدد
کالی مرچ : آٹھ عدد
چھوٹی الائچی: چار عدد
بادیان کا پھول: ایک عدد
دارچینی: ایک ٹکڑا
دہی : ایک کپ
زعفران : چند ریشے
نمک: حسب ضرورت
لہسن کی ایک پوتھی: جوئے الگ کر کے چھیل لیں
ادرک :ایک انچ کا ٹکڑا
 ترکیب:
 چکن کو صاف کر کے اس میں لہسن کے جوے اور ادرک کا ٹکڑا ، کالی مرچ، چھوٹی الائچی، بادیان کا پھول، نمک اور تھوڑا پانی ڈال کر گلا لیں۔ چاول صاف کر کے بیس منٹ تک بھگو دیں۔ اس کے بعد اس میں نمک لونگیں ، دار چینی ڈال کر ایک کنی رکھ کر ابال لیں۔ سوس پین میں آدھا کپ تیل گرم کریں۔ اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں۔ لہسن ،ادرک کا پیسٹ ڈالیں۔ اس کے بعد چاول کی تہ بچھا دی۔اس پر گوشت اور دہی پھینٹ کر ڈالیں۔ دم پہ رکھ دیں ، جب دم آجائے تو باقی تیل گرم کر کے ڈالیں اور مزید دس منٹ تک دم پر رکھیں۔ اور رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

Comments

Popular Posts