مٹن توا چانپ مصالحہ Mutton Tawa Champ Masala Recipes

مٹن توا چانپ مصالحہ
مٹن توا چانپ مصالحہ Mutton Tawa Champ Masala Recipes

اجزاء:
چانپ: چارعدد
پیاز: تین بڑے سائز کے
ٹماٹر: ایک پاؤ
ادرک،لہسن کا پیسٹ: دو چائے کے چمچ
دہی:ایک کپ
مکھن:دو کپ
سرخ مرچ پاؤڈر:ڈیڑھ چائے کا چمچ
کریم: دو کھانے کے چمچ
کٹی ہوئی ہری مرچ:دو کھانے کے چمچ
سوکھا دھنیا:ایک چائے کا چمچ
زیرہ: ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی:ایک چائے کا چمچ
کچری مصالحہ: ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
سب سے پہلے چانپوں کو دھو کر صاف کر لیں اور کچری مصالحہ لگا کر رکھ دیں۔ دوسری طرف مکھن میں تمام مصالحہ جات شامل کر کے بھون لیں۔ جب گریوی تیار ہو جائے تو اس میں چانپیں ڈال کر بیس سے پچیس منٹ تک بھونیں۔ جب گوشت کی مہک ختم ہو جائے تو پانچ منٹ تک دم پر لگا دیں۔ چپاتیوں کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

Comments

Popular Posts