اومالی Omali Recipes

اومالی Omali Recipes
اومالی
اجزاء:
کروسن بریڈ: تین عدد
دودھ : آدھا لیٹر
چینی: ایک کپ 
ونیلا ایسنس: دو قطرے
کھویا: پچاس گرام
پستہ : تیس گرام
بادام: تیس گرام
کشمش: تیس گرام
ملک کریم: حسب ضرورت
ترکیب:
کروسن بریڈ کو درمیانے سائز کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔دوسری طرف دودھ میں چینی اور کھویا شامل کر کے ابال لیں۔ اس دوران آہستہ آہستہ چمچ چلاتی رہیں اور ساتھ ہی ونیلا اسنس بھی شامل کر دیں۔ اب یہ آمیزہ کروسن بریڈ کے اوپر ڈال کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں، پھر اسے کدوکش کئے ہوئے بادام، کشمش اور پستہ سے سجایئں۔ گارنش کے لئے ملک کریم بھی استعمال کریں۔

Comments

Popular Posts