پین سیئرڈ ریڈ سنیپرPan Seared Red Snapper,Recipes

پین سیئرڈ ریڈ سنیپرPan Seared Red Snapper,Recipes
پین سیئرڈ ریڈ سنیپر
اجزاء:
مچھلی(ریڈ سنیپر): تین ٹکڑے
نمک:حسب ضرورت
کالی مرچ : ایک چٹکی
لیموں: آدھا 
ترگن کے خوشبودار پتے: حسب ضرورت
بند گوبھی: آدھا کپ
لال شملہ مرچ: آدھا چائے کا چمچ
پیاز: چند ٹکڑے
سویٹ کارن: ایک کھانے کا چمچ
کٹا ہوا لہسن: آدھا چائے کا چمچ
کدوکش کی ہوئی موزریلا: ایک چائے کا چمچ
پارسلے:حسب ضرورت
زیتون کا تیل: ایک چائے کا چمچ
فرائی کے لئے تیل:حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے مچھلی پر تیل اور میدے کے علاوہ تمام مصالحہ جات لگا کر پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد گرل پین کو اچھی طرح گرم کرنے بعد مچھلی کو میدے میں الٹ پلٹ کر گرم پین میں اتنا پکائیں کہ مچھلی نرم ہو جائے اور اطراف سے گولڈن بھی ہو جائے۔اب اسی پین میں زیتون کے تیل میں کٹی لہسن کو چند سیکنڈ کے لئے سوتے کرنے کے بعد کَٹی ہوئی سبزیاں بھی ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کر لیں۔اب ایک پلیٹ میں سوتے کی ہوئی سبزیاں نکال کر گرل کی ہوئی مچھلی رکھ دیں۔اس کے بعد سویٹ کارن اور موزریلا چیز چھڑک کر اوون میں تب تک پکائیں جب تک چیز پگھل کر گولڈن نہ ہو جائے۔آخر میں پارسلے چھڑک کر مزیدار پین سیئرڈ ریڈ سنیپر سے لطف اٹھائیں۔کوٹنگ کے لئے میدہ:حسب ضرورت

Comments

Popular Posts