ویجی ٹیبل املی رائسVegetable Tamarind Rice Recipes

                  Vegetable Tamarind Rice
ویجی ٹیبل املی رائسVegetable Tamarind Rice Recipes

ویجی ٹیبل املی رائسVegetable Tamarind Rice

اجزاء:
باسمتی چاول: ایک کلو(تین کنی ابال لیں)
آلو: دو عدد(کیوب کاٹ لیں)
شلجم: دو عدد(کیوب کاٹ لیں)
گاجر: تین عدد(کیوب کاٹ لیں)
شملہ مرچ: چار عدد(کیوب کاٹ لیں)
مٹر: آدھی پیالی
پودینہ: آدھی گٹھی(کاٹ لیں)
املی کا گودا: آدھی پیالی
لیموں: دو عدد(سلائس کاٹ لیں)
ہری مرچیں: چھ عدد
لہسن،ادرک پیسٹ: کھانے کے چار چمچے
پیاز(براؤن کی ہوئی): آدھی پیالی
سرخ مرچ پاؤڈر: کھانے کے دو چمچے
ہلدی پاؤڈر: چائے کا ایک چمچہ
دھنیا پاؤڈر: چائے کا ایک چمچہ
نمک: حسب ذائقہ
رائی: چائے کا ایک چمچہ
میتھی دانہ: چائے کا ایک چمچہ
کلونجی: چائے کا آدھا چمچہ
سفید زیرہ: چائے کا آدھا چمچہ
سیاہ مرچ: چھ عدد
ثابت دھنیا: کھانے کا ایک چمچہ
سرخ مرچ (کٹی ہوئی): چائے ایک چمچہ
گھی: آدھی پیالی
زعفرانی رنگ: چائے کا ایک چوتھائی چمچہ
ترکیب:
 ایک کڑاہی میں کھانے کے دو چمچے گھی گرم کرکے اس میں آلو، شلجم، شملہ مرچ، گاجر، مٹر ڈال کر فرائی کر لیں اور پانی ڈال کر ہلکا سا گلائیں۔ ایک بڑی پتیلی میں گھی ڈالیں۔ لہسن،ادرک پیسٹ، سرخ مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، نمک اور تھوڑا سا پانی شامل کر دیں۔ اب رائی، میتھی، کلونجی، سفیدزیرہ، سیاہ مرچ پاؤڈر، ثابت دھنیا، کٹی ہوئی سرخ مرچ کو ہلکا سا بھون کر پیس لیں۔ اسے پتیلی میں ڈال دیں۔ اس کے بعد تلی ہوئی سبزیاں اور املی کا گودا ڈال دیں اور مسالا بھون لیں۔ اپر سے براؤن پیاز، پودینہ، ہری مرچ اور لیموں کے سلائس اور چاول شامل کر کے تھوڑا پانی ڈال کر زعفران کا رنگ چھڑک کر دم دے دیں۔

Vegetable Tamarind Rice

Ingredients:
Basmati Rice: One Kg (Boil Three Kin)
Potatoes: two numbers (cut cubes)
Turnips: Double digits (cut cubes)
Carrot: Three digits (cut cubes)
Bell pepper: four digits (cut cubes)
Peas: half cup
Mint: Half bales (cut)
Tamarind pulp: half cup
Lemons: two numbers (slice slices)
Green peppers: six numbers
Garlic, ginger paste: four tablespoons of food
Onion (browned): half a cup
Red chili powder: Two tablespoons of food
Turmeric powder: a teaspoon of tea
Coriander powder: a teaspoon of tea
Salt: Custom taste
Rye: A teaspoon of tea
Grain: A teaspoon of tea
Clonji: Half a teaspoon of tea
White Down: Half a teaspoon of tea
Black pepper: six numbers
Fixed: a tablespoon of food
Red pepper (sliced): a teaspoon of tea
Ghee: half cup
Saffron color: One quarter teaspoon of tea
Tip:
Heat two tablespoons of ghee in a frying pan, add potatoes, turnips, cayenne peppers, carrots,
 peas and fry them and add water and stir slightly. Fold in a large pan. Add garlic, ginger paste,
 cayenne powder, coriander powder, turmeric powder, salt and a little water. Now grind rye,
 fenugreek, clonji, white cumin, black pepper powder, coriander seeds, sliced ​​red chili powder.
 Put it in thin. Then add the fried vegetables and tamarind pulp and fry the spices. Add brown 
onion, mint, green pepper and lemon slices and rice to the top and sprinkle the saffron color
 with a little water.

Comments

Popular Posts