Monday, November 4, 2019

Italian Salad Recipesاٹالین سیلڈ


 Italian Salad Recipesاٹالین سیلڈ

اٹالین سیلڈ
اجزاء:
میکرونی(ابلی ہوئی): دوکپ
شملہ مرچیں: دو عدد(بیج نکال کر کیوبز کاٹ لیں)
ہری پیاز(چوپ کرلیں): دو عدد
 گاجریں(چوپ کرلیں): دو عدد
انڈے(ابلے ہوئے): دو سے تین عدد
کریم: دو کھانے کے چمچے
لیموں کا رس: ایک چائے کا چمچہ
مایونیز: پانچ کھانے کے چمچے
زیتون کا تیل: ایک چائے کا چمچہ
بند گوبھی:(کش کی ہوئی) : آدھا کپ
پاپڑ(سرونگ کے لیے): حسب  پسند
نمک، سفید مرچ پاؤڈر: حسب ضرورت
ترکیب:
ایک پیالے میں میکرونی، شملہ مرچیں، ہری پیاز، گاجریں اور بند گوبھی ڈال کر مکس کر لیں، ڈریسنگ تیار کرنے کے بعد ایک دوسرے پیالے میں کریم، لیموں کا رس، مایونیز، زیتون کا تیل، نمک، سفید مرچ پاؤڈر
ڈال کر مکس کریں۔ اب تیار کی ہوئی ڈریسنگ کو سبزیوں اور میکرونی والے پیالے میں ڈال کر مکس کریں۔ سیلڈ باؤل میں نکال کر ابلے ہوئے انڈے سے گارنش کر کے پاپڑ کے ساتھ سرو کریں۔

No comments:

Post a Comment

4 Gears Electric Knife Sharpener Review: Say Goodbye to Dull Knives

 Why a Dull Knife is Ruining Your Cooking (And How to Fix It Fast) If you spend more time struggling to chop vegetables or slicing through m...