Monday, November 4, 2019

Continental Biryani Recipesکونٹی نینٹل بریانی


 Continental Biryani Recipesکونٹی نینٹل بریانی

کونٹی نینٹل بریانی
اجزاء:
گوشت: ڈیڑھ کلو
چاول : ایک کلو
لہسن پیسٹ: تین کھانے کے چمچے
ادرک : ایک بڑا ٹکڑا
دہی: آدھا کپ
ٹماٹو پیسٹ: دو کھانے کے چمچے
ٹماٹر: ایک عدد
شملہ مرچ: ایک عدد
 سویا ساس: دو کھانے کے چمچے
سرخ مرچ : ایک کھانے کا چمچہ
زرد رنگ : ایک چٹکی
یخنی کیوب: ایک عدد
بریانی اسنس: چند قطرے
پسی سیاہ مرچ: ایک کھانے کا چمچہ
 پسا گرم مسالہ: آدھا چائے کا چمچہ
نمک: حسب ذائقہ
تیل: حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت دھو کر خشک کریں پھر اس میں دہی، نمک، سویا ساس، کالی مرچ، سرخ مرچ، دو چمچے لہسن پیسٹ ڈال کر مکس کریں اور رکھ دیں۔ الگ پتیلی میں تیل گرم کر کے بقیہ لہسن پیسٹ اور کتری ہوئی ادرک ڈال کر فرائی کریں۔ ٹماٹو پیسٹ اور گوشت بمعہ مسالہ ڈال کر پانچ دس منٹ بھونیں اور ایک کپ پانی اور یخنی کیوب ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔ چاول ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ چاول دو کنی گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے۔ زرد رنگ، بریانی اسنس اور گرم مسالہ چھڑک کر دم پر لگا دیں۔ پیش کرتے وقت چوکور کٹے ہوئے ٹماٹر اور شملہ مرچ سے سجاوٹ کریں۔

No comments:

Post a Comment

4 Gears Electric Knife Sharpener Review: Say Goodbye to Dull Knives

 Why a Dull Knife is Ruining Your Cooking (And How to Fix It Fast) If you spend more time struggling to chop vegetables or slicing through m...