Saturday, November 2, 2019

Kache Gosht ki Biryani Recipesکچے گوشت کی بریانی


 Kache Gosht ki Biryani Recipesکچے گوشت کی بریانی

کچے گوشت کی بریانیاجزاء:
گوشت: دو کلو
چاول: ایک کلو
کچا پپیتا: دو کھانے کے چمچے
ادرک ،لہسن کا پیسٹ: دو کھانے کے چمچے
نمک: حسب ضرورت
دھنیا(پسا ہوا): دو کھانے کے چمچے
پیاز: آدھا کلو
دہی: ایک کپ
ہرا دھنیا: آدھی گٹی (باریک پسی ہوئی)
پودینہ:آدھی گٹی( باریک کاٹ لیں)
ہری مرچ: پانچ عدد(پسی ہوئی)
آلو: ایک کلو
آئل: ایک کپ
گرم مسالہ، سفید زیرہ، کالا زیرہ، جائفل، جاتری، لونگ، چھوٹی الائچی، بڑی الائچی، کالی مرچ، تیز پات اور دار چینی یہ تمام چیزیں بھون لیں اور دو کھانے کے چمچے لے لیں۔
ترکیب:
 سب سے پہلے تمام مسالے دہی میں ملا کر گوشت میں لگا کر پانچ سے چھ گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔ چاول صاف کرکے پندرہ سے بیس منٹ کے لیے بھگو دیں۔ آلو چھیل کر بڑے ٹکڑے کاٹ لیں اور فرائی کر لیں۔
اب ایک پتیلی میں آئل گرم کرکے باریک کٹی ہوئی پیاز براؤن کر لیں آدھی پیاز نکال کرالگ رکھ لیں۔ اب گوشت کو آئل میں ڈال کر پانچ سے دس منٹ بھون لیں۔ چاول ایک کنی ابال کر پانی نتھار لیں۔ اب گوشت والی پتیلی میں سے آدھا گوشت نکال لیں اور آدھا اسی میں رہنے دیں اس کے اپر آدھے چاول کی تہ لگا کر باقی گوشت، آلو اور باریک کٹا ہرا دھنیااور پودینہ کی تہ لگا کر اوپر سے باقی چاول ڈال دیں اور اس کے اوپر ہری مرچ ثابت اور براؤن کی ہوئی پیاز ڈال دیں۔ چند قطرے کیوڑہ ڈال کر ڈھکن کو چاروں طرف سے گوندھے ہوئے آٹے سے بند کر دیں۔ توے کو تیز آنچ پر رکھ کر اس پر پتیلی رکھ دیں۔ جب توا خوب گرم ہو جائے تو چولہا ہلکا کر کے تین سے چار گھنٹوں کے لیے رکھ دیں تیار ہونے پر گرم گرم بریانی سلاد اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔


No comments:

Post a Comment

4 Gears Electric Knife Sharpener Review: Say Goodbye to Dull Knives

 Why a Dull Knife is Ruining Your Cooking (And How to Fix It Fast) If you spend more time struggling to chop vegetables or slicing through m...