Saturday, November 16, 2019

کلیجی گردے کی کٹاکٹ Kalegi Gurda ki Ktak Recipes

 Kalegi Gurda ki Ktak Recipes


 کلیجی گردے کی کٹاکٹ Kalegi Gurda ki Ktak Recipes

کلیجی گردے کی کٹاکٹKalegi Gurda ki Ktak Recipes

اجزاء:
کلیجی(چھوٹے پیس کر لیں): آدھا کلو
گردہ: ایک عدد
کٹی لال مرچ: ایک کھانے کا چمچہ
نمک: حسب ذائقہ
پیاز(چوپ کی ہوئی): دو عدد
لہسن کے جوئے(کوٹ لیں): آٹھ عدد
ٹماٹر(کاٹ لیں): چار عدد
ہری مرچیں: چھ عدد
املی کا پیسٹ: دو کھانے کے چمچے
دہی: ایک کپ
قصوری میتھی: ایک کھانے کا چمچہ
تیل: ایک کپ
ترکیب:
 کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ کلیجی، گردہ، کٹی لال مرچ، نمک، پیاز، لہسن، ٹماٹر، ہری مرچیں، املی کا پیسٹ
اور دہی ڈال کر بغیر پانی ڈالے پکائیں۔کلیجی کا پانی خشک ہونے پر میتھی ڈال کر تین، چار منٹ تک بھونیں۔ تیل اوپر آنے پر تین چار منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ہرا دھنیا سے گارنش کریں۔ گرم گرم روٹیوں کے ساتھ سرو کریں۔


Key kidney cataract

Ingredients:
Keyji (make small pieces): half a kilo
Drop: a number
Chopped cayenne pepper: a tablespoon of food
Salt: Custom taste
Onion (chopped): two numbers
Garlic yoke (take a coat): Eight digits
Tomato (sliced): Four numbers
Green peppers: six numbers
Tamarind paste: two tablespoons
Yogurt: One cup
Kasuri Matthi: A tablespoon of food
Oil: One cup
Tip
 Heat the oil in a frying pan. Kaleji, kidney, chopped cayenne, salt, onion, 
 garlic, tomato, green pepper, tamarind paste add yogurt and cook without adding water.
  After the kaleji water is dry, fry for three, four minutes. When the oil comes out, 
put it on the tail for three to four minutes. Garnish with coriander. Serve with hot bread.

Friday, November 15, 2019

توا کلیجی Tawa Kaleji

 توا کلیجی Tawa Kaleji

   توا کلیجی Tawa Kaleji


توا کلیجیTawa Kaleji

اجزاء:
کلیجی: آدھا کلو
پیاز: دو عدد
ہلدی پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچہ
رائی: چھٹانک چائے کا چمچہ
لال مرچ(کٹی ہوئی): دو چائے کے چمچے
تیل: حسب ضرورت
دھنیا پاؤڈر: ایک چائے کا چمچہ
زیرہ(کٹا ہوا): ایک چائے کا چمچہ
نمک: حسب ذائقہ
ادرک،لہسن پیسٹ: دو چائے کے چمچے
ٹماٹر(چوپ کیے ہوئے): تین عدد
گرم مسالہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا: دو چائے کے چمچے
ہری مرچیں(چوپ کی ہوئی): پانچ عدد
لیموں کا رس: دو چائے کے چمچے
قصوری میتھی: ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
 پیاز کو آملیٹ کی طرح باریک کاٹ لیں۔ کلیجی دھو کر آدھا لیموں کا رس لگا کر دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔اس کے بعد اس کو دوبارہ دھو لیں۔توے پر تیل گرم کر کے کلیجی ڈالیں اور رنگ بدلنے تک فرائی کریں۔اس کے بعد اس میں کٹی پیاز، ہلدی پاؤڈر، رائی، کٹی ہوئی لال مرچ، دھنیا پاؤڈر، کٹا زیرہ، ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔قصوری میتھی بھی ہاتھ سے مسل کر ڈالیں اور اچھی طرح سے اس کو فرائی کر لیں۔ پانچ منٹ بعد ٹماٹر ڈالیں، ٹماٹر کا پانی خشک ہونے پر گرم مسالہ پاؤڈر، باریک کٹی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر مزید بھون لیں۔ آخر میں لیموں کا رس اور نمک ڈال کر سرو کریں

Tawa Kaleji 

Ingredients:
Key: Half a kilo
Onion: Two numbers
Turmeric powder: half teaspoon
Rye: A spoonful of sour tea
Red pepper (sliced): two teaspoons
Oil: Customization
Coriander powder: one teaspoon
Storage (sliced): a teaspoon
Salt: Custom taste
Ginger, garlic paste: two teaspoons
Tomatoes (chopped): three numbers
Hot spice powder: a teaspoon
Green world: two teaspoons
Green peppers (chopped): five numbers
Lemon juice: two teaspoons
Kasuri Mathi: A tea spoon
Tip:

Finely chop the onions like omelette. Wash the kaleji and add half the lemon juice and leave it for ten minutes.
Then wash it again. Heat the oil on the oven and fry till the color changes. Then add chopped onion, turmeric


powder in it. Add mustard, chopped cayenne, coriander powder, sliced ​​ginger, ginger, garlic paste. Add the mustard seeds as well and fry it well. After 5 minutes, add the tomatoes, add hot spice powder, finely chopped green chillies and green coriander to the pan when the tomato water is dry. Finally add lemon juice and salt and serve. 



Mazaidar Dum Kalegi مزیداردم کلیجی

Mazaidar Dum Kalegi مزیداردم کلیجی

مزیداردم کلیجی Mazaidar Dum Kalegi

مزیداردم کلیجی Mazaidar Dum Kalegi

اجزاء:
کلیجی: ایک کلو
ہری مرچ: چھ عدد
لال مرچ: چھ عدد
ثابت لہسن: چھ عدد
گرم مسالہ پاؤڈر: چائے کا آدھا چمچہ
نمک: حسب پسند
تیل: ایک پیالی
پانی: ایک پیالی
لیموں: دو عدد
ادرک: چھوٹا ٹکڑا (باریک کٹی ہوئی)
ترکیب:
 کلیجی کو حسب پسند سائز میں کاٹ لیں۔ تھوڑا سا تیل گرم کر کے ہری مرچ، ثابت لال مرچ، ثابت لہسن فرائی کریں اور اس کو پیس لیں۔ کلیجی میں گرم مسالہ، فرائی کیا ہوا مسالہ اور نمک اچھی طرح سے مکس کر یں۔آدھا گھنٹہ چھوڑ دیں۔ پانی ڈال کر اچھی طرح گلائیں، پانی خشک ہونے پر تیل ڈال کر بھون لیں۔کوئلہ اچھی طرح 
دہکا کر کلیجی پر دم لگا دیں۔کلیجی گل جائے تو ادرک اور لیموں سے گارنش کریں۔

Mazaidar Dum Kalegi

Ingredients:

Key: One kilo
Green chilli: Six numbers
Red pepper: six numbers
Proven garlic: six numbers
Hot spice powder: half teaspoon of tea
Salt: Customized
Oil: One cup
Water: a cup
Lemons: two numbers
Ginger: small slice (finely chopped)
Tip:

 Cut the key into custom sizes. Heat a little oil, fry green chilies, and proven red peppers, proven garlic and grind it. Heat spices, fried spices and salt thoroughly in the kaleji. Leave for half an hour. Add water and squeeze it well, fry the oil when the water is dry. Coal well and strain on the keeji. If the kaleji grows, garnish with ginger and lemon
 

Sunday, November 10, 2019

Vegetable Potli Recipesویجی ٹیبل پوٹلی


 Vegetable Potli Recipesویجی ٹیبل پوٹلی

ویجی ٹیبل پوٹلی
اجزاء:
سموسے کی پٹی: دس عدد
چکن: آدھا پاؤ
بند گوبھی: ایک کپ
شملہ مرچ: ایک عدد
پیاز چھوٹی: ایک عدد
انڈا: ایک عدد
لہسن پیسٹ: آدھا چائے کا چمچہ
کٹی سرخ مرچ: آدھا چائے کا چمچہ
نمک: حسب ذائقہ
تیل: دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
 چکن ابال کر اس کے ریشے کر لیں۔پیاز، شملہ مرچ اور بندگوبھی باریک کاٹ لیں۔ایک پیالے میں یہ تینوں چیزیں ڈالیں اور ساتھ ہی نمک، مرچ اور لہسن پیسٹ بھی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔ رول پٹی پرانڈا پھینٹ کر برش کی مدد سے ہلکا سا لگائیں۔ چکن کا آمیزہ رکھ کر سارے کونے اٹھا کر پوٹلی کے انداز میں اکھٹا کریں اور تھوڑا سا گھما دیں۔
ایک پتیلی کی تہہ میں تیل لگا کر ڈھکن ڈھک کر دس منٹ تک چولہے پر گرم کریں پھر پوٹلیاں رکھ کر بھاپ پر بیس منٹ تک پکائیں۔ آنچ ہلکی رکھیں۔کیچپ کے ساتھ شام کی چائے پر پیش کریں۔

Veggie table baskets

Ingredients:
Samosa Strip: Ten digits
Chicken: Half a pound
Cabbage Closed: One cup
Bell pepper: a number
Onion small: a number
Eggs: a number
Garlic paste: half teaspoon
Chopped red pepper: half a teaspoon
Salt: Custom taste
Oil: two tablespoons
Tip:

 Boil the chicken and fry it. Cut onion, bell pepper and cabbage finely. Put all three things in a bowl and mix well with salt, pepper and garlic paste. Roll the strap pranda lightly with a brush. Put all the corners in the chicken mixture and combine in the shape of a bundle and turn it around a bit.
Heat the stove for 10 minutes by applying oil in a thin lid, then put the bagels and cook on steam for 20 minutes. Keep the dough light. Serve evening tea with ketchup.
 

Saturday, November 9, 2019

Anday ke paratha Recipesانڈے کے پراٹھے


 Anday ke paratha Recipesانڈے کے پراٹھے

انڈے کے پراٹھے
اجزاء:
انڈے: دو عدد
سفید آٹا: ایک پاؤ
نمک: حسب ضرورت
دودھ: ایک پاؤ
گھی: حسب پسند
ترکیب:
 آٹےمیں تھوڑا گھی اور نمک ڈال کر اسے خوب ملائیں بلکہ ہاتھ دھو کر دونوں ہاتھوں سے مسل کر بالکل یکجاں کر لیں۔دودھ اور انڈے ملا کر خوب پھینٹیں۔اس پھینٹے ہوئے دودھ اور انڈوں کے ساتھ آٹا گوندھ لیں، پھر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر اندر اور باہر گھی لگا کر پراٹھے کی طرح پکالیں۔ پراٹھے تیار ہیں۔

Friday, November 8, 2019

Murghi ke Tikke Recipesمرغی کر تکے


 Murghi ke Tikke Recipesمرغی کر تکے

مرغی کر تکے
اجزاء
مرغی کا گوشت: ایک پاؤ
نمک، لال مرچ: حسب ضرورت
سفید زیرہ: ایک چھوٹا چمچہ
کچا پپیتا: آدھا چمچہ
مکھن یا تیل: تین کھانے کے چمچے
لیموں کا رس: دو چمچہ
ترکیب:
 مرغی کے گوشت کو کانٹے سے نشان لگا کر مسالہ لگا دیں تاکہ اندر تک چلا جائے۔ چار گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ سیخوں پر چڑھا کر ہلکا سا مکھن مل دیں اور کوئلوں پر سینک دیں۔ کالا نہ ہونے دیں اور آخر میں لیموں کا رس نچوڑ دیں۔

Chinese Omelette with Toast Recipesچائنیزآملیٹ ود ٹوسٹ


Chinese Omelette with Toast Recipesچائنیزآملیٹ ود ٹوسٹ

چائنیزآملیٹ ود ٹوسٹ
اجزاء:
انڈے: تین عدد
پیاز(چوپ کی ہوئی): ایک کھانے کا چمچہ
ہری پیاز: آدھا کپ(چوپ کی ہوئی)
نمک: حسب ضرورت
ٹماٹر(چوپ کیے ہوئے): ایک کھانے کا چمچہ
شملہ مرچ(چوپ کی ہوئی): ایک کھانے کا چمچہ
سیاہ مرچ پاؤڈر: چوتھا چائے کا چمچہ
بریڈ سلائس: چارسے چھ عدد(سینک کر تکون ٹکڑے کاٹ لیں)
پنیر(کش کیا ہوا): ایک کھانے کا چمچہ
تیل: حسب ضرورت
ترکیب:
 ایک پیالی میں انڈے پھینٹ کر اس میں پیاز، ہری پیاز، نمک، ٹماٹر، شملہ مرچ، سیاہ مرچ، پنیر ڈال کر مکس کریں فرائی پین میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کرکے اس میں انڈے کا آمیزہ ڈال کر پھیلائیں اور سیٹ ہونے تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اس کے بعد پلٹ کر دوسری سائیڈ سے بھی فرائی کر لیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر سینکے ہوئے بریڈ اور ٹی کے ساتھ پیش کریں۔   

Thursday, November 7, 2019

Meesh Potato Recipesمیش پوٹیٹو


 Meesh Potato Recipesمیش پوٹیٹو

میش پوٹیٹو
اجزاء:
آلو(ابال لیں): دو عدد
مکھن: ایک کھانے کا چمچہ
دودھ: دو کھانے کے چمچے
نمک، سفیدمرچ پاؤڈر: حسب ضرورت
کریم: ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
 آلو کو مسل کر اس میں مکھن، دودھ، نمک، سفید مرچ پاؤڈر اور کریم ڈال کر مکس کردیں، نان اسٹک سوس پین  کو گرم کریں اس میں تھوڑا تیل گرم کرکے اس آمیزے کو کباب کی شیپ میں رکھ کر دونوں طرف سے براؤن ہونے تک فرائی کریں۔

Whait Omelette Recipesوائیٹ آملیٹ


Whait Omelette Recipesوائیٹ آملیٹ

وائیٹ آملیٹ
اجزاء:
انڈے: دو عدد
نمک: حسب ضرورت
سیاہ مرچ: ایک چٹکی
پانی: ایک کھانے کا چمچہ
تیل: دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
 انڈے میں نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور پانی ملا کر پھینٹ لیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں انڈے کا آمیزہ ڈال کر فرائی کر لیں۔

Fried Live Recipesفرائیڈ لیو


 Fried Live Recipesفرائیڈ لیو

فرائیڈ لیو
اجزاء:
کلیجی(مرغی کی): آدھا کلو
نمک: حسب ضرورت
سفید مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچہ
لہسن(چوپ کیا ہوا): ایک کھانے کا چمچہ
مکھن: ایک کھانے کا چمچہ
پیاز(چوپ کر لیں): ایک عدد
ترکیب:
 مکھن گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کر لیں پھر اس میں لہسن اور کلیجی ڈال کر فرائی کریں۔ نمک، سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور ہلکی آنچ پر بھون کر سرونگ ڈش میں نکال لیں۔

Wednesday, November 6, 2019

Chocolate Ice cream Recipesچاکلیٹ آئس کریم


Chocolate Ice cream Recipesچاکلیٹ آئس کریم

چاکلیٹ آئس کریم
اجزاء:
سادہ چاکلیٹ: چار اونس
تیار شدہ کسٹرڈ: ایک چوتھائی پائنٹ
ونیلا ایسنس: ایک یا دو چمچے
پانی: آدھا گلاس
ترکیب:
 چاکلیٹ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر پانی میں ڈال کر پکنے کے لیے  دھیمی آنچ پر چولہے پر رکھ دیں۔ جب چاکلیٹ پگھل جائے تو کسٹرڈ ملا کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ ٹھنڈی ہو جائے تو کریم اور ونیلا ملا کر آئس کریم فریزر میں جمنے کے لیے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر تناول فرمائیں۔

4 Gears Electric Knife Sharpener Review: Say Goodbye to Dull Knives

 Why a Dull Knife is Ruining Your Cooking (And How to Fix It Fast) If you spend more time struggling to chop vegetables or slicing through m...