Friday, November 15, 2019

Mazaidar Dum Kalegi مزیداردم کلیجی

Mazaidar Dum Kalegi مزیداردم کلیجی

مزیداردم کلیجی Mazaidar Dum Kalegi

مزیداردم کلیجی Mazaidar Dum Kalegi

اجزاء:
کلیجی: ایک کلو
ہری مرچ: چھ عدد
لال مرچ: چھ عدد
ثابت لہسن: چھ عدد
گرم مسالہ پاؤڈر: چائے کا آدھا چمچہ
نمک: حسب پسند
تیل: ایک پیالی
پانی: ایک پیالی
لیموں: دو عدد
ادرک: چھوٹا ٹکڑا (باریک کٹی ہوئی)
ترکیب:
 کلیجی کو حسب پسند سائز میں کاٹ لیں۔ تھوڑا سا تیل گرم کر کے ہری مرچ، ثابت لال مرچ، ثابت لہسن فرائی کریں اور اس کو پیس لیں۔ کلیجی میں گرم مسالہ، فرائی کیا ہوا مسالہ اور نمک اچھی طرح سے مکس کر یں۔آدھا گھنٹہ چھوڑ دیں۔ پانی ڈال کر اچھی طرح گلائیں، پانی خشک ہونے پر تیل ڈال کر بھون لیں۔کوئلہ اچھی طرح 
دہکا کر کلیجی پر دم لگا دیں۔کلیجی گل جائے تو ادرک اور لیموں سے گارنش کریں۔

Mazaidar Dum Kalegi

Ingredients:

Key: One kilo
Green chilli: Six numbers
Red pepper: six numbers
Proven garlic: six numbers
Hot spice powder: half teaspoon of tea
Salt: Customized
Oil: One cup
Water: a cup
Lemons: two numbers
Ginger: small slice (finely chopped)
Tip:

 Cut the key into custom sizes. Heat a little oil, fry green chilies, and proven red peppers, proven garlic and grind it. Heat spices, fried spices and salt thoroughly in the kaleji. Leave for half an hour. Add water and squeeze it well, fry the oil when the water is dry. Coal well and strain on the keeji. If the kaleji grows, garnish with ginger and lemon
 

Sunday, November 10, 2019

Vegetable Potli Recipesویجی ٹیبل پوٹلی


 Vegetable Potli Recipesویجی ٹیبل پوٹلی

ویجی ٹیبل پوٹلی
اجزاء:
سموسے کی پٹی: دس عدد
چکن: آدھا پاؤ
بند گوبھی: ایک کپ
شملہ مرچ: ایک عدد
پیاز چھوٹی: ایک عدد
انڈا: ایک عدد
لہسن پیسٹ: آدھا چائے کا چمچہ
کٹی سرخ مرچ: آدھا چائے کا چمچہ
نمک: حسب ذائقہ
تیل: دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
 چکن ابال کر اس کے ریشے کر لیں۔پیاز، شملہ مرچ اور بندگوبھی باریک کاٹ لیں۔ایک پیالے میں یہ تینوں چیزیں ڈالیں اور ساتھ ہی نمک، مرچ اور لہسن پیسٹ بھی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔ رول پٹی پرانڈا پھینٹ کر برش کی مدد سے ہلکا سا لگائیں۔ چکن کا آمیزہ رکھ کر سارے کونے اٹھا کر پوٹلی کے انداز میں اکھٹا کریں اور تھوڑا سا گھما دیں۔
ایک پتیلی کی تہہ میں تیل لگا کر ڈھکن ڈھک کر دس منٹ تک چولہے پر گرم کریں پھر پوٹلیاں رکھ کر بھاپ پر بیس منٹ تک پکائیں۔ آنچ ہلکی رکھیں۔کیچپ کے ساتھ شام کی چائے پر پیش کریں۔

Veggie table baskets

Ingredients:
Samosa Strip: Ten digits
Chicken: Half a pound
Cabbage Closed: One cup
Bell pepper: a number
Onion small: a number
Eggs: a number
Garlic paste: half teaspoon
Chopped red pepper: half a teaspoon
Salt: Custom taste
Oil: two tablespoons
Tip:

 Boil the chicken and fry it. Cut onion, bell pepper and cabbage finely. Put all three things in a bowl and mix well with salt, pepper and garlic paste. Roll the strap pranda lightly with a brush. Put all the corners in the chicken mixture and combine in the shape of a bundle and turn it around a bit.
Heat the stove for 10 minutes by applying oil in a thin lid, then put the bagels and cook on steam for 20 minutes. Keep the dough light. Serve evening tea with ketchup.
 

Saturday, November 9, 2019

Anday ke paratha Recipesانڈے کے پراٹھے


 Anday ke paratha Recipesانڈے کے پراٹھے

انڈے کے پراٹھے
اجزاء:
انڈے: دو عدد
سفید آٹا: ایک پاؤ
نمک: حسب ضرورت
دودھ: ایک پاؤ
گھی: حسب پسند
ترکیب:
 آٹےمیں تھوڑا گھی اور نمک ڈال کر اسے خوب ملائیں بلکہ ہاتھ دھو کر دونوں ہاتھوں سے مسل کر بالکل یکجاں کر لیں۔دودھ اور انڈے ملا کر خوب پھینٹیں۔اس پھینٹے ہوئے دودھ اور انڈوں کے ساتھ آٹا گوندھ لیں، پھر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر اندر اور باہر گھی لگا کر پراٹھے کی طرح پکالیں۔ پراٹھے تیار ہیں۔

Friday, November 8, 2019

Murghi ke Tikke Recipesمرغی کر تکے


 Murghi ke Tikke Recipesمرغی کر تکے

مرغی کر تکے
اجزاء
مرغی کا گوشت: ایک پاؤ
نمک، لال مرچ: حسب ضرورت
سفید زیرہ: ایک چھوٹا چمچہ
کچا پپیتا: آدھا چمچہ
مکھن یا تیل: تین کھانے کے چمچے
لیموں کا رس: دو چمچہ
ترکیب:
 مرغی کے گوشت کو کانٹے سے نشان لگا کر مسالہ لگا دیں تاکہ اندر تک چلا جائے۔ چار گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ سیخوں پر چڑھا کر ہلکا سا مکھن مل دیں اور کوئلوں پر سینک دیں۔ کالا نہ ہونے دیں اور آخر میں لیموں کا رس نچوڑ دیں۔

Chinese Omelette with Toast Recipesچائنیزآملیٹ ود ٹوسٹ


Chinese Omelette with Toast Recipesچائنیزآملیٹ ود ٹوسٹ

چائنیزآملیٹ ود ٹوسٹ
اجزاء:
انڈے: تین عدد
پیاز(چوپ کی ہوئی): ایک کھانے کا چمچہ
ہری پیاز: آدھا کپ(چوپ کی ہوئی)
نمک: حسب ضرورت
ٹماٹر(چوپ کیے ہوئے): ایک کھانے کا چمچہ
شملہ مرچ(چوپ کی ہوئی): ایک کھانے کا چمچہ
سیاہ مرچ پاؤڈر: چوتھا چائے کا چمچہ
بریڈ سلائس: چارسے چھ عدد(سینک کر تکون ٹکڑے کاٹ لیں)
پنیر(کش کیا ہوا): ایک کھانے کا چمچہ
تیل: حسب ضرورت
ترکیب:
 ایک پیالی میں انڈے پھینٹ کر اس میں پیاز، ہری پیاز، نمک، ٹماٹر، شملہ مرچ، سیاہ مرچ، پنیر ڈال کر مکس کریں فرائی پین میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کرکے اس میں انڈے کا آمیزہ ڈال کر پھیلائیں اور سیٹ ہونے تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اس کے بعد پلٹ کر دوسری سائیڈ سے بھی فرائی کر لیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر سینکے ہوئے بریڈ اور ٹی کے ساتھ پیش کریں۔   

Thursday, November 7, 2019

Meesh Potato Recipesمیش پوٹیٹو


 Meesh Potato Recipesمیش پوٹیٹو

میش پوٹیٹو
اجزاء:
آلو(ابال لیں): دو عدد
مکھن: ایک کھانے کا چمچہ
دودھ: دو کھانے کے چمچے
نمک، سفیدمرچ پاؤڈر: حسب ضرورت
کریم: ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
 آلو کو مسل کر اس میں مکھن، دودھ، نمک، سفید مرچ پاؤڈر اور کریم ڈال کر مکس کردیں، نان اسٹک سوس پین  کو گرم کریں اس میں تھوڑا تیل گرم کرکے اس آمیزے کو کباب کی شیپ میں رکھ کر دونوں طرف سے براؤن ہونے تک فرائی کریں۔

Whait Omelette Recipesوائیٹ آملیٹ


Whait Omelette Recipesوائیٹ آملیٹ

وائیٹ آملیٹ
اجزاء:
انڈے: دو عدد
نمک: حسب ضرورت
سیاہ مرچ: ایک چٹکی
پانی: ایک کھانے کا چمچہ
تیل: دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
 انڈے میں نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور پانی ملا کر پھینٹ لیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں انڈے کا آمیزہ ڈال کر فرائی کر لیں۔

Fried Live Recipesفرائیڈ لیو


 Fried Live Recipesفرائیڈ لیو

فرائیڈ لیو
اجزاء:
کلیجی(مرغی کی): آدھا کلو
نمک: حسب ضرورت
سفید مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچہ
لہسن(چوپ کیا ہوا): ایک کھانے کا چمچہ
مکھن: ایک کھانے کا چمچہ
پیاز(چوپ کر لیں): ایک عدد
ترکیب:
 مکھن گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کر لیں پھر اس میں لہسن اور کلیجی ڈال کر فرائی کریں۔ نمک، سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور ہلکی آنچ پر بھون کر سرونگ ڈش میں نکال لیں۔

Wednesday, November 6, 2019

Chocolate Ice cream Recipesچاکلیٹ آئس کریم


Chocolate Ice cream Recipesچاکلیٹ آئس کریم

چاکلیٹ آئس کریم
اجزاء:
سادہ چاکلیٹ: چار اونس
تیار شدہ کسٹرڈ: ایک چوتھائی پائنٹ
ونیلا ایسنس: ایک یا دو چمچے
پانی: آدھا گلاس
ترکیب:
 چاکلیٹ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر پانی میں ڈال کر پکنے کے لیے  دھیمی آنچ پر چولہے پر رکھ دیں۔ جب چاکلیٹ پگھل جائے تو کسٹرڈ ملا کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ ٹھنڈی ہو جائے تو کریم اور ونیلا ملا کر آئس کریم فریزر میں جمنے کے لیے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر تناول فرمائیں۔

Tuesday, November 5, 2019

Koftay ka salan Recipesکوفتے


 Koftay ka salan Recipesکوفتے

کوفتے
اجزاء:
روکھا گوشت: آدھا کلو
لہسن ادرک پیسٹ: دو چائے کے چمچے
سرخ مرچ: ایک چائے کا چمچہ
پسا دھنیا: ایک چائے کا چمچہ
ہلدی: ایک چوتھائی چمچہ
پسا گرم مسالہ: ایک چائے کا چمچہ
بیسن : چار کھانے کے چمچے
پیاز: تین عدد
 نمک: حسب ذائقہ
تیل: حسب ضرورت
ترکیب:
 گوشت کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کر کے دھولیں اور کسی چھلنی میں ڈال کر رکھ دیں تاکہ اس کا اضافی پانی نکل جائے۔فرائی پین میں چار چمچے تیل گرم کر کے بیسن سنہرا کر لیں۔بیسن سمیت تمام مسالے گوشت میں ڈال کر گرائنڈ کر لیں۔ ہری مرچ ،ہرا دھنیا باریک کتر کر شامل کریں اور کوفتے بنا کر فریز کرلیں۔تکیہ یا سیخ کباب کی شکل میں بھی بنا سکتی ہیں۔ ٹکیہ بنانے کی میں اسے شام کی چائے پر بطور اسنیکس استعمال کرسکتی ہیں۔انڈا لگا کر فرائی کر لیں اور کوفتے بنانے کی صورت میں آپ جب چاہیں عام طریقے سے شوربا بنائیں اور کوفتے فرائی کر کے اس میں ڈال دیں۔ کوفتے کا سالن تیار ہے

Anday ka Halwa Recipesانڈے کا حلوہ


 Anday ka Halwa Recipesانڈے کا حلوہ

انڈے کا حلوہ
اجزاء:
انڈے : بارہ عدد
چینی: ڈیرھ پاؤ
بالائی: ایک پیالی
کیوڑہ: ایک چائے کا چمچہ
بادام: حسب ضرورت
پسا کھوپرا: آدھی چھٹانک
سبز الائچی: چار عدد
کھویا: آدھی پیالی
گھی: حسب ضرورت
ترکیب:
بالائی پھینٹ کر اس میں کھویا مسل کر ڈال دیں، پھر آدھا چمچہ کیوڑہاور چینی دال کر اتنا پھینٹیں کہ پھٹکی نہ رہےاور سارا آمیزہ یکجان ہوجائے۔ انڈوں کو جھاگ آنے تک پھینٹیں۔ کھلے منہ کے برتن میں گھی گرم کر کے الائچی دانے کڑکڑائیں پھر تمام چیزیں ڈال کر چمچہ چلاتی رہیں۔پانی خشک ہوجائے۔ حلوہ گھی چھوڑ دے تو آدھا چمچہ کیوڑہ ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے ڈھک دیں۔حلوہ تیار ہے۔

4 Gears Electric Knife Sharpener Review: Say Goodbye to Dull Knives

 Why a Dull Knife is Ruining Your Cooking (And How to Fix It Fast) If you spend more time struggling to chop vegetables or slicing through m...